لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت کی آمد کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہیکمشنر لاہور مریم خان اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگا کر اس مہم کے لیے قائم اسٹالز کا افتتاح کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بھی شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کر کے اس اقدام کا باضابطہ آغاز کیاسی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ بسنت کے موقع پر زندہ دلانِ لاہور اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کے لیے سیفٹی راڈز کی تقسیم کا سلسلہ بسنت تک جاری رہے گاسی سی پی او لاہور نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لازمی لگوائیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہری 15 پر کال کر کے سیفٹی راڈز سے متعلق قائم اسٹالز کی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں