ادارے کے فرائض، کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی )قومی دفاعی پیداوار کے شعبے میں خودانحصاری، جدت اور ترقی کے عزم کی روشن مثال پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کینٹ کے مؤثر کردار کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت پی او ایف واہ کینٹ کا دورہ کیا۔قائمہ کمیٹی کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں، وژن 2025 کے اسٹریٹجک اہداف، بی ایم آر (بیلنسنگ، ماڈرنائزیشن اینڈ ری پلیسمنٹ) منصوبے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حاصل ہونے والی برآمدی آمدن پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس پارلیمانی وفد میں سینیٹر دوست علی جیسر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری بھی شامل تھیں۔دورے کے دوران قائمہ کمیٹی کو پی او ایف واہ کینٹ کے فرائض، کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز 1951 میں اس بنیادی مقصد کے تحت قائم کی گئی تھی کہ پاکستان کی مسلح افواج کی اسلحہ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ ادارے کی قیادت ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کرتے ہیں۔ قیام کے بعد سے پی او ایف نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے