پانچ کیٹگریز میں مرد و خواتین سائیکلسٹ حصہ لیں گے، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم ہوں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر علامہ اقبال سائیکل ریس مقابلے آج پیر، 9 نومبر کو صبح نو بجے واہ کینٹ، راولپنڈی میں ہوگی۔ راولپنڈی ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری سردار نزاکت علی نے بتایا کہ ایک روزہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مقابلوں میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز ایلیٹ پروفیشنل، ویمنز ایلیٹ پروفیشنل، بوائز انڈر-16 پروفیشنل،بوائز انڈر-16 ایمچور اور ویمنز ایمچور کے مقابلے شامل ہیں۔بوائز انڈر -16 کے مقابلوں میں 2011 اور اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں جائیں گے ۔