اپنی شناخت اور مالی معلومات کا تحفظ کریں، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی سموں کا غیر قانونی استعمال نہ کریں، اپنی شناخت اور مالی معلومات کا تحفظ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سموں کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ایسی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالیں اور پیغامات آپ کی ذاتی اور مالی معلومات کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں اور قانونی پیچیدگیوں میں بھی ڈال سکتے ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ قریبی فرنچائز یا رجسٹرڈ آٹ لیٹ سے سم خریدیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ سم آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو