غیر قانونی سموں کے خلاف پی ٹی اے سے رپورٹ طلب

جو موبائل فون یا سم کسی جرم میں استعمال ہو ، اسے فوری  بلاک کیا جائے:لاہور ہائیکورٹ
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی رجسٹرڈ سمز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مکمل رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت عالیہ کے حکم پر پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل محمد خرم جبکہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر حشمت کمال عدالت میں پیش ہوئے۔ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے محمد خرم نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے نے این سی سی آئی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی سمز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے  جو موبائل فون یا سم کسی جرائم میں استعمال ہو جائے، اسے فوری طور پر بلاک کیا جائے، موبائل کمپنیوں کو رولز فراہم کر کے ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔