ملک میں آبادی پر کنٹرول قومی ضرورت بن چکا ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی محدود وسائل پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے اور معیشت کو کمزور کر رہی ہے:مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب
کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے  ملک میں آبادی پر کنٹرول وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے، کیونکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی محدود وسائل پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے اور معیشت کو کمزور کر رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تقریباً  پچیس کروڑ نوے لاکھ  تک پہنچ چکی ہے، جبکہ وسائل میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہو سکا۔ آبادی تو بڑھ گئی ہے لیکن ہمارے وسائل اور صلاحیت میں اضافہ نہیں ہوا،انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے بہت کم سبق سیکھا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے آبادی پر کنٹرول کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں آبادی پر کنٹرول کو  آخری ترجیح دی گئی، جس کے اثرات آج تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔جب صوبوں کو اختیارات ملے تو اس حوالے سے مہمات شروع ہوئیں، مگر ان کا اثر محدود رہا