اہل قیادت ہی پی ٹی آئی میں گروپ بندی ختم کراسکتی :بیرسٹر سیف

 سنجیدہ اور باصلاحیت رہنمائوں کو نظر انداز کیا گیا ، قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت 
فیصلہ سازی کا عمل اہل ،تجربہ کار قیادت کے ہاتھ میں ہونا چا ہئے ، سابق مشیر اطلاعات 
پشاور(خصوصی رپورٹ)سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سنجیدہ، باصلاحیت اور اہل رہنماو ں کو نظر انداز کیا گیا ۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقاتیں خوش آئند، نیک شگون ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے ۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سنجیدہ اور باصلاحیت رہنماو ں کو دوبارہ آگے لانا ہوگا، پارٹی میں فیصلہ سازی کا عمل اہل اور تجربہ کار قیادت کے ہاتھ میں ہونا چا ہئے، سنجیدہ قیادت سامنے آئے تو پارٹی کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی ختم ہوسکتی ہے۔