میانوالی دہشت گر دی کا بڑامنصوبہ ناکام، 6خوارج ہلاک

ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد  برآمد  
میانوالی(آئی این پی ) میانوالی میں  دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا،  چاپڑی ڈیم کے قریب  محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)  اور فتنہ الخوارج کے  دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، اسی دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے