ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4,600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4,023 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک تولہ چاندی 35 روپے اضافے سے 3,780 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی آئی ہے، جہاں سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 3,417 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق مقامی و عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، افراطِ زر اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ ترین ذریعہ سمجھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔