آئی جی کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے جمعرات کو سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،ان کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے مرحوم اے ایس آئی غلام مصطفی کی بیوہ ،ریٹائرڈ کانسٹیبل شوکت دین ، ایس آئی محمد اکرم، ایس آئی غلام شبیر ، سب انسپکٹر ابرار حسین ، ہیڈ کانسٹیبل رضوان شہزاد، شہید کانسٹیبل عمیر نذیر کی بہن ،ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حنیف ،کانسٹیبل فیصل منظور ،کک مہران علی ،مرحوم اے ایس آئی ذوالفقار علی کی بیوہ ،شہید کانسٹیبل نذیر احمد کی اہلیہ ، شہید کانسٹیبل قربان علی کی والدہ کی درخواست پر ریلیف کے احکامات جاری کئے۔