لاہور (خصوصی رپورٹ)آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی نے انکے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے۔ کانسٹیبل شہباز ،کانسٹیبل حسنین اورہیڈ کانسٹیبل اختر عباس کی ٹرانسفر درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او گوجرانوالہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔