ڈکیتی کے بعد شہریوں کو زخمی کرنیوالا ریکارڈ یافتہ گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے بعد شہریوں کو زخمی کرنیوالا ریکارڈ یافتہ گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ٹریس کرکے بھٹی کالونی سے حراست میں لیا گیاملزمان شہریوں کو ڈکیتی کے بعد فائر مار کر زخمی کرکے فرار ہوجاتے تھے،9 روز قبل ملزمان نے چندرائے روڈ پر ڈکیتی کے بعد شہری شعیب کو زخمی کیا تھاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کیبعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ابتک ملزمان 12 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں اور 5 سے زائد شہری زخمی کرچکے ہیں ملزمان علی حمزہ،احد و سہیل سے چوری شدہ متعدد موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،