ملزمان محسن، سیف اللہ اور شہزادسے طلائی زیوارت، موٹر سائیکل دیگر سامان بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے پولیس نے ڈکیتی، چوری کے 08 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 03 رکنی محسن نقب زن گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر نقب زن گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈیفنس اے پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان محسن، سیف اللہ اور شہزاد کو گرفتار کر کے ان سے طلائی زیوارت، موٹر سائیکل، گھڑیاں، موبائل فونز، انگوٹھیاں، سوٹ اور 02 پستول برامد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس اے کے علاقے میں بھی لاکھوں مالیت کی نقب زنی کی تھی،