شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برآت 13 فروری کو ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا آج یکم شعبان، شب برآت 13فروری کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں ہوا، کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ عبد الخبیر آزاد نے ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ ملکی سلامتی، فلسطینی بھائیوں اور باران رحمت کیلئے دعا کی گئی۔