پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے۔

 اس فیصلے کے بعد، صوبائی کابینہ نے محکمۂ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ نوٹیفکیشن جاری کرے جس کے تحت پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی۔ اگر اس سے زیادہ رفتار پر موٹر سائیکل چلائی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ فیصلہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے بعد، اس قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے نگرانی کی جائے گی۔