خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

 اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب
پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاری بیان  کے  مطابق مراکز صحت کی آئو ٹ سورسنگ کا مقصد صحت کے شعبے میں معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔فائو نڈیشن کے مطابق دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت آئوٹ سورسنگ کیلئے   فہرست میں شامل ہیں۔اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آئوٹ سورسنگ کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔