سب کیلئے ترقی کے مساوی مواقع قومی ذمہ داری ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر  کا کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ، پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت
لندن(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام غیر مسلم محفوظ ہیں ، سب کیلئے ترقی کے مساوی مواقع قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات  کیمبرج یونیورسٹی  کے  دور ے کے موقع پر کہی ، جہاں انہوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ آرگنائزیشن کی نمائندہ، ہیلری پیروٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی طلبہ کیلئے کیمبرج اور برطانیہ کی دیگر ممتاز جامعات میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی‘اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی دستیاب وظائف ان مستحق پاکستانی طلبہ کو دئیے جائیں جنہوں نے کیمبرج میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رکن سائنس و ٹیکنالوجی، پلاننگ کمیشن کو اس معاملے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی بھی اہل طالب علم اس موقع سے محروم نہ رہے