ترقی کیلئے خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں: احسن اقبال

25  فیصد خواتین مختلف دفاتر میں کام کر رہی ہیں، اس شرح کو 50 فیصد تک کے جانا ہوگا 
   اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہے  کہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ، پائیدار ترقی کے حصول کے لیے خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  25  فیصد خواتین مختلف دفاتر میں کام کر رہی ہیں، اس شرح کو 50 فیصد تک کے جانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو کام کرنے کے لیے  محفوظ جگہ فراہم کریں گے، خواتین کا ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔وزیر منصوبہ بندی کا   کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، ینگ فیلوز شپ پروگرام میں بھی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ حکومت خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔