قائمہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی وزیر خزانہ آئندہ اجلاس میں طلب

  حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی  کارپوریشن بند نہیں کر رہے، کابینہ میں یہ بار بار آتا ہے سٹورز بند کرنے کی بات ہورہی ہے:چیئرمین کمیٹی حفیظ الدین
 کرپشن کی بنیاد پر اداروں کو بند کریں گے تو پھر پورا ملک بند کرنا پڑے گا، بہتر تھا  ادارے میں کوئی خرابی ہے تو اس  کو دور کریں:راجہ پرویز
  اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں وزیر خزانہ کو طلب کرلیا۔  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار  کا  اجلاس جمعرات کو سید حفیظ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں  میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے معاملے پر غور کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے اراکین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  یوٹیلیٹی سٹورز سے ہزاروں ملازمین کے خاندان کا روزگار وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پارلیمنٹ کے فلور پر کہہ چکے ہیں کارپوریشن بند نہیں کریں گے، اس کے باوجود اگر حکومت نے یوٹیلی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ کیا تو ایوان کا استحقاق مجروع ہوگا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا  حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند نہیں کر رہے، کابینہ میں یہ بار بار آتا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کی بات ہورہی ہے۔راجا پرویز اشرف نے کہا اگر کرپشن کی بنیاد پر اداروں کو بند کریں گے تو پھر پورا ملک بند کرنا پڑے گا، بہتر تھا کہ اس ادارے میں اگر کوئی خرابی ہے تو اس خرابی کو دور کریں، یوٹیلٹی اسٹورز ایک اہم ادارہ ہے جہاں سے لوگوں کو ریلیف دیاجاتا ہے، یہ درست نہیں کہ چند لوگ بیٹھ کر ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کریں، یوٹیلٹی اسٹورز پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا یوٹیلٹی اسٹور کا مقصد عوام کو سستی اشیا کی فراہمی تھا، یوٹیلٹی اسٹورز میں اصلاحات کی ضرورت ہے مگر اس کو بند کرنا اس کا حل نہیں،