اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت کی جانب سے مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب تک 2 ہزار 237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے، جی ایم یوٹیلیٹی سٹورز نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی گئی تھی، رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی۔علاوہ ازیں صحافی فخردارنی نے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی ریگولرائزیشن کمیٹی کے ذریعے مستقل کیے گئے ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی ملازمتیں خطرے میں ہیں، ان میں 34 ہزار سے زائد گریڈ 16 یا اس سے اوپر کے افسران بھی شامل ہیں