اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کیلئے پاکستان کی جانب سے سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شائستہ پرویز ملک کا ویمن پولیٹیکل لیڈرز کیلئے قومی نمائندہ کے طور پر انتخاب ان کی حقوق نسواں کیلئے جدوجہد اور اس ضمن میں ناقابل فراموش خدمات کا عکاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شائستہ پرویز ملک کا بطور قانون ساز پاکستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار رہا ہے۔