بشریٰ بی بی کی انصاف سٹوڈنٹس و یوتھ لیڈرز سے ملاقات،بانی پی ٹی آئی کاپیغام پہنچایا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے۔بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف سٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔