دنیا بھر میں 2025 کے اختتام اور 2026 کے استقبال کے لیے شاندار تیاریاں کی گئی ہیں
۔ پاکستانی وقت کے مطابق نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آج شام 4 بجے ہوگا، جب کہ سڈنی میں شام 6 بجے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
دنیا کے مختلف شہروں میں بھی جشن منایا جائے گا:
دبئی کے بُرج خلیفہ پر رات 12 بجے
نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر رات 2 بجے
لندن اور پیرس میں صبح 4 بجے
بیجنگ میں نیو ایئر پارٹی پر روایتی اوپرا کا مظاہرہ
پاکستان میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں سال نو پر جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔ خاص طور پر کراچی میں رات 12 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں آتش بازی کا خصوصی مظاہرہ ہوگا۔شہری سال نو کے لیے دعاؤں اور پیاروں کو مبارکباد دینے کے لیے تیار ہیں، جبکہ روایتی کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران عوام بڑی تعداد میں سڑکوں اور عوامی مقامات پر جمع ہوں گے۔