منڈی بہا ئوالدین میں دو سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

منڈی بہا ئوالدین(خصوصی رپورٹ)منڈی بہا ئوالدین میں دو سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چھموں کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو سالہ ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ نالے میں گر گیا۔ علاقہ مکینوں نے بچے کو نالے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔