جائیداد تنازع پر بھتیجے کا پھوپھو پر تیزاب سے حملہ، شدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)جائیداد تنازع پر بھتیجے کا پھوپھو پر تیزاب حملہ، خاتون شدید زخمی، ریسکیو عملہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ محلہ احمد نگر میں دلخراش واقعہ پیش آیا ۔زخمی خاتون کی شناخت یاسمین بی بی کے نام سے ہوئی۔ تیزاب پھینکنے والے ملزم کا نام چاند بتایا جا رہا ہے۔اطلاع پر پولیس نیموقع پر پہنچ گئی،تفتیش جاری،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔