الیاس وٹو کی ٹیم میں شامل خواتین،بچے اور مرد بڑی تعداد میں موجود
بانی پی ٹی آئی سے فیملی ممبر ز کی ملاقات کروائی جائے : مظاہرین کا مطالبہ
راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ) اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیساتھ اظہار یک جہتی ، خواتین کارکنان کا ملاقات نہ کرانے پر احتجاجی دھرنا ، ننھی بچی نعرے لگا رہی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر کے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ، نوریں خان ، عظمی خان ملاقات کے لیے پہنچی ہوئی ہیں جیل حکام کی جانب سے ملاقات نہیں کروائی جارہی ہیں خواتین کارکنان نے علیمہ خان سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ، پاکستانی اوور سیز میاں الیاس وٹو سابق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ کی ٹیم میں شامل مرد و خواتین اور ننھے منے بچوں نے دھرنے میں نعرے بازی کی ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کی بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی ممبران کی ملاقات کروائی جائے ،ٹیم الیاس وٹو ہر منگل وار قائد پی ٹی آئی سے بہنوںعلیمہ خان ، نوریں خان ، عظمی خان سے ملاقات کے شیڈول کے مطابق دور دراز علاقوں سے شدید سردی کے باوجود پہنچتے ہیں پنجاب کے مختلف شہروں عارفوالہ ، پاکپتن ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، چیچہ وطنی جبکہ کے پی کے بھی مختلف علاقوں سے ٹیم ممبران قافلوں کی شکل میں پہنچ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔