جب بھی عمران خان کال دیتے ہیں یہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ڈرپوک لوگ فوری مذاکرات پر آجاتے ہیں
عمران خان نے پیغام دیا ہے جو مذاکرات کی بات کرے گا وہ ہمارے ساتھ نہیں:علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی)عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان اور کارکنوں نے اڈیالہ کے قریب دھرنا دے دیا، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات نہ کرنے کا پیغام دیا ہے، اب جب عمران خان نے پیغام دے دیا تو اب کوئی مذاکرات کا کہہ گا تو وہ بانی کی پارٹی کا نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق منگل کو عمران خان سے ملاقات کا دن تھا، راولپنڈی داہگل، گورکھپور اور فیکٹری کے قریب ناکے لگ گئے، ناکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان گورکھ پور ناکے پر پہنچیں اور پیدل جیل کی جانب روانہ ہوئیں۔ علیمہ خان کی قیادت میں تمام کارکن گورکھ پور ناکے سے پیدل روانہ ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گاڑی ناکے سے آگے نہیں جاسکی۔بانی کی تینوں بہنیں چھوٹے جلوس کے ساتھ فیکٹری ناکے پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو مکمل سیل کردیا۔ علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان فیکٹری ناکے پر پابند ہوگئیں، کارکنوں نے نعرے بازی کی۔بعدازاں ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا، ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی، بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے بھی دھرنا دے دیا۔ ۔فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہر منگل کو یہ روکتے ہیں، بانی سے خوف زدہ ہوچکے ہیں، یہ آئین اور قانون توڑ چکے ہیں، انھوں نے بانی کو قید تنہائی میں رکھا ہے،، ہم بانی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بانی احتجاج کہ کال دیتے ہیں یہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ڈرپوک لوگ فوری مذاکرات پر آجاتے ہیں، پہلے ہمیں بتائیں ہمیں بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرنے دے رہے؟ مذاکرات سے پہلے یہ بتائیں ہمیں ملاقات کیوں نہیں کرنے دے رہے