راولپنڈی، پولیس سے کامیاب مذاکرات ، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم

دھرنا ختم ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے دھرنا شرکاء￿  کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران کی ان سے ملاقات کروائی جائے گی۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت تمام رہنما دھرنا ختم کر کے واپس روانہ ہو گئے