بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا

لنگر تناول ،پولیس اہلکاروں میں پھل بانٹا، عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، راجہ ناصر عباس بھی دھرنے میں شریک ہوئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن کافیکٹری ناکے پر علیمہ خان اور کارکنان کا دھرنا جاری ہے۔محمود خان اچکزئی اور ہ راجہ ناصر عباس کی شرکت متوقع۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے دھرنا دیا ہوا ہے اور علیمہ خان اور دیگر خواتین نے لنگر تناول کیا، فیکٹری ناکے پر پھلوں اور مالٹوں کی پیٹاں پہنچ گئیں ، علیمہ خان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں میں بھی پھلوں کا بانٹا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس بھی دھرنے میںشریک ہوئے