این سی سی آئی اے کا انٹرپول سمیت عالمی اداروں سے تعاون مضبوط ہوا
لاہور (کرائم رپورٹر ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ،2025 میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل ہوئیں، رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم کیسز میں 2902 ملزمان گرفتار، 774 کیسز میں کامیاب سزائیں ہوئیں، آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461 ملین روپے برآمد ہوئے 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکائونٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد5 بڑے مقامی و بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس ناکارہ آن لائن بچوں کے استحصال کے خلاف آپریشن برائون، 35 گرفتاریاں این سی سی آئی اے نے جدید اے ایل اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرا دیا، 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تفتیشی تربیت فراہم سائبر کرائم آگاہی مہم کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں تک رسائی فشنگ، شناختی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کیں ،این سی سی آئی اے کا انٹرپول سمیت عالمی اداروں سے تعاون مزید مضبوط ہوا، آئندہ سال نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔