ملزموں علی اکرم، عاصم اور محسن سیموبائل فونز، سمیں ،ڈیجیٹل شواہد برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )این سی سی آئی اے کی کارروائیاں، بچوں اور خواتین کے خلاف سائبر کرائم میں ملوث 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے کمسن بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور قابلِ اعتراض مواد رکھنے والا ملزم علی اکرم،این سی سی آئی اے ملتان نے خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے محمد عاصم اور محسن علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے موبائل فونز، سمیں اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لئے ہیں۔