مدارس تقریبات کی تصاویر، ویڈیوز پر پابندی

 سجاوٹ ،جلوس کی شکل میں طلبہ کو لانے لے جانے سے بھی گریز کی ہدایات 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)تنظیم وفاق المدارس نے حالیہ دنوں میں مدارس کی تقریبات میں خرابیوں کو نوٹس لیتے ہوئے تقریبات میں تصاویر، ویڈیوز بنانے اور بے جا نمود و نمائش پر پابندی عائد کردی۔ جاری اعلامئے میں تمام مدارس کی انتظامیہ کو اس پابندی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاق المدارس نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران خواتین کے مدارس میں بھی تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی شرعا اجازت نہیں ہے۔اس حوالے سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مدرسے میں تقریبات کے انعقاد کیلئے طلبہ و طالبات سے رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی سجاوٹ اور جلوس کی شکل میں طلبہ کو لانے لے جانے سے بھی گریز کیا جائے