مدارس کی تقریبات میں تصاویر، ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

 مدرسے میں تقریبات کے انعقاد کیلئے طالبات سے رقم کا مطالبہ نہ کیا جائے
گاڑیوں کی سجاوٹ اور جلوس میں طلبہ کو لانے لے جانے سے بھی گریز کیا جائے
اسلام آباد(آئی این پی )  وفاق المدارس نے مدارس کی تقریبات میں تصاویر، ویڈیوز بنانے اور بے جا نمود و نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مدارس کی انتظامیہ کو اس پابندی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق  پاکستان میں مدارس کی تنظیم وفاق المدارس نے حالیہ دنوں میں مدارس کی تقریبات میں خرابیوں کو نوٹس لیتے ہوئے بڑی پابندی عائد کر دی ہے اور ملک بھر کے مدارس کے لئے خصوصی احکامات جاری کر  دیئے ہیں ۔وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران خواتین کے مدارس میں بھی تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی شرعا اجازت نہیں ہے۔  جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مدرسے میں تقریبات کے انعقاد کیلئے طلبہ و طالبات سے رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی سجاوٹ اور جلوس کی شکل میں طلبہ کو لانے لے جانے سے بھی گریز کیا جائے۔