ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم پر پھانسی ہوسکتی ہے:ماہر سیاسیات کا دعوی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سیاسیات کے ماہر اور بین القوامی تعلقات کے اسکالر جان میئر شائمر نے دعوی کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی بنیامین نیتن یاہو کو نیورمبرگ طرز کے ٹرائلز میں پیش کیا جائے تو انہیں جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  میئر شا ئمر نے ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہا، اگر نیورمبرگ ٹرائلز ہوتے اور اسرائیلی و امریکی رہنماں کو عدالت میں پیش کیا جاتا، تو صدر ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے کئی مشیران کو پھانسی دی جاتی