اسرائیل نے کم از کم چھ مسلم ممالک فلسطین، ایران، لبنان، شام، یمن اور قطرکو نشانہ بنایا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے آزاد ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں بیرونِ ملک سب سے زیادہ فوجی حملے کیے۔رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کا دائرہ فلسطین سے لے کر ایران، لبنان، شام، یمن اور قطر تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان غزہ میں ریکارڈ کیا گیا۔الجزیرہ کے مطابق عالمی تنازعات پر ڈیٹا مرتب کرنے والے معتبر ادارے ایکلِڈ نے اسرائیل کو 2025 میں دنیا میں سب سے زیادہ غیر ملکی فوجی کارروائیاں کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025 تک اسرائیل نے کم از کم 10 ہزار 631 فوجی حملے کیے، جو ایک سال کے دوران کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ کارروائیاں ہیں