امریکہ دنیا میںسب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک

واشنگٹن(آئی  این پی ) امریکہ  دنیا میںسب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے جس کے پاس تقریبا 8,133 ٹن سونا ہے۔ اس کے بعد جرمنی تقریبا 3,350 ٹن، اٹلی 2,452 ٹن، فرانس 2,437 ٹن، اور روس 2,327 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نامور سرکردہ ممالک ہیں جبکہ چین کے ذخائر تقریبا 2,306 ٹن ہیں، سوئٹزرلینڈ تقریبا 1,040 ٹن، بھارت 880 ٹن اور جاپان کے ذخائر 846 ٹن کے قریب ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  ترکی اور نیدرلینڈ تقریبا 600 ٹن کے ارد گرد سونے کے ذخائر رکھتے ہیں، جس سے یہ ممالک دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والے 10 ممالک کے شمار میں شامل ہیں۔