کشتی میں 50 لوگ سوار تھے،20کو بچالیا گیا،باقی کی تلاش جاری،فرانسیسی میڈیا
ایتھنز(آئی این پی )یونان کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریبا 50 افراد سوار تھے، جن میں سے 20 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کشتی اس وقت ڈوبی جب امدادی ٹیمیں ان کے قریب پہنچ چکی تھیں۔ چھوٹی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔