تیونس:تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی‘20 ہلاک

تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا  دوسرا واقعہ ہے
 تیونیسیا(آئی این پی )تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کو بچالیا گیا۔غیر ملکی خبررساںادارے  کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقا سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔۔تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔