کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 3 سال سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، تاہم 2025 کے دوران کارڈیک کیسز کی تعداد گزشتہ 2 سالوں کی شرح کو بھی عبور کر گئی۔کوئٹہ میں قائم شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران عارضہ قلب میں مبتلا 400 سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی۔امراض قلب کے اس بڑے طبی مرکز میں جنوری سے لے کر اب تک 80 ہزار کے قریب مریض لائے گئے ہیں