8 ماہ کے دوران پی آئی سی ایمرجنسی میں 2 لاکھ 82 ہزار 962 مریض رپورٹ ہوئے:رپورٹ
لاہور(آئی این پی )لاہور میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اضافے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی پر غیر معمولی دبا ئودیکھنے میں آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران پی آئی سی ایمرجنسی میں 2 لاکھ 82 ہزار 962 مریض رپورٹ ہوئے ۔ اس عرصے میں 20 ہزار 530 پروسیجرز مکمل کیے گئے، اسی دوران 4 ہزار 719 پرائمری پی سی آئیز انجام دی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ 40 ہزار 936 مریضوں نے ایمرجنسی کا رخ کیا۔ اس ماہ 2 ہزار 726 پروسیجرز اور 627 پرائمری پی سی آئی کی گئیں، جبکہ جنوری 2026 میں 36 ہزار 879 مریض رپورٹ ہوئے۔ جن میں 3 ہزار 180 پروسیجرز اور 740 پرائمری پی سی آئیز کی گئیں