مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا
اسلام آباد (یو این پی)امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت13رجب المرجب بمطابق 3جنوری کو عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گااس موقع پر ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے،جہانیاں میں امام بارگاہ حسینیہ میں جشن ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں جشن منایا جائے گا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے