حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی لخت جگرحضرت سید ہ ز ینب کا یوم وصال(آج) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

 جہانیاں(آن لائن)حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی لخت جگرحضرت سید ہ ز ینب کا یوم وصال(آج) 15رجب المرجب بمطابق5جنوری بروز پیر عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ،اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں امام بارگاہوں اور دیگرمقامات پر محافل اورمجالس عزاء منعقدہوں گی۔ حضرت زینب الکبریٰ ،حضرت علی کرم اللہ وجہہ ، سیدہ فاطمہ الزہراکی دختر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نواسی تھیں ۔آپ کے مشہور القاب میںثانیِ زہرا، عقیلہ بنی ہاشم، ام المصائب، شریکۃ الحسین اور دیگر قابل ذکر ہیں۔حضرت بی بی زینب کی ولادت5 جمادی الاوّل 6 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی آپ کو اپنے نانا جان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ حضرت بی بی زینب کی شادی ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھتیجے عبداللہ بن جعفر طیار ؓ سے ہوئی۔حضرت بی بی زینبکے دو بیٹے عون اور محمد کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ شہید ہو گئے۔حضرت بی بی زینب خود کربلا میں موجود تھیں۔ واقعہ کربلا کے بعد وہ دمشق لے جائی گئیں جہاں یزید کے دربار میں دیا گیا ان کا خطبہ بہت مشہور ہے۔سیدہ زینب ؑ کا وصال 15 رجب 62ھ کو دمشق، موجودہ شام میں ہوا اور وہیں آپ کی تدفین کی گئی آپ کا مزار مرجع خلائق ہے۔