شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا148واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن)شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا148واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کے دوران مقررین شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس دن کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ قومی و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ ملت اسلامیہ کو ’’ لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری ‘‘ جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر ،قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر سر علامہ اقبال9نومبر 1877ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی