انصاف فائو نڈیشن کے سینکڑوں کارکن جے یو آئی(ف) میں شامل

موجودہ سیاسی حالات میں فضل الرحمن کی قیادت کو ملک و قوم کے لیے بہتر سمجھتے ہیں
سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں انصاف فائونڈیشن کے سینکڑوں کارکنوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر انصاف فائونڈیشن کے کارکنوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جو ضلعی امیر را عبد القیوم کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجتماع میں انصاف فائو نڈیشن کے مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے باقاعدہ طور پر جمعیت علمائے اسلام  (ف)کی حمایت کا اعلان کیا۔ شرکا نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت کو ملک و قوم کے لیے بہتر سمجھتے ہیں