تحریک انصاف کا احتجاج ختم،800 سے زائد کارکن گرفتار

 اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، مہلک غلیلیں، بال بیرنگ، پتھربرآمد

راولپنڈی (آن لائن) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کاروائی میں ڈویژن بھر سے 800 سے زائد ملزموں کو گرفتارکر کے اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، مہلک غلیلیں، بال بیرنگ، پتھر اور دیگر اشیا برآمد کر لیں پولیس کے مطابق پرتشدد احتجاج میں خیبر پختون خواہ کے سرکاری ملازمین  اور  اہلکار بھی شامل تھے پولیس ترجمان کے مطابق اب تک راولپنڈی سے 400، اٹک سے 410، چکوال سے 44، مری سے 3 اور میانوالی سے 8 شرپسند گرفتار کئے جا چکے ہیں