38لاکھ مسافر کو واپس،حنیف عباسی کی را شریف کو شاباش،ایک لاکھ انعام

وفاقی وزیر ایمان داری کی اعلی مثال قائم کرنے پر  انعامی رقم اپنی جیب سے دیں گے
 رقم سے بھرا بیگ کراچی کے تاجر محسن کا تھا، جو روہڑی اسٹیشن پر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ایمان داری کی اعلی مثال قائم کرنے پر  ریلوے پولیس کانسٹیبل را شریف کے لئے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر انعامی رقم اپنی جیب سے دیں گے۔جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس اہلکار کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ را شریف جیسے ایماندار اور فرض شناس لوگ ریلوے کا اصل چہرہ ہیں، ایمانداری اور فرض شناسی ریاستی اداروں کی اصل طاقت ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکار کا عمل عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔کانسٹیبل را شریف نے ٹرین سے ملے 38 لاکھ روپے اصل مالک کو ڈھونڈ کر واپس کیے تھے۔ رقم سے بھرا بیگ کراچی کے تاجر محسن کا تھا، جو روہڑی اسٹیشن پر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔