کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت2.9ریکارڈ

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔