کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت3.8ریکارڈ

کوہاٹ (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور گردونواح میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،تاہم فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہاٹ تھا