میرے چہرے کو اس انداز میں استعمال کرنا جس سے ساکھ کو نقصان پہنچے، ناقابل قبول ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)ہندی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ نیہا شرما نے بغیر اجازت ان کے چہرے یا شکل و صورت کو استعمال کرکے اے آئی ویڈیوز اور تصاویر بنانے والوں کو سخت وارننگ دی ہے۔ 39 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے کو اس انداز میں استعمال کرنا کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچے، ناقابل قبول ہے۔ نیہا شرما نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان افراد کو خبردار کیا ہے جو ان کے چہرے اور شکل و صورت کو استعمال کرکے اے آئی سے تیار کردہ مواد بنا رہے ہیں۔انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بغیر اجازت اے آئی سے تیار ویڈیوز یا تصاویر بنانے والے تمام افراد کو باضابطہ طور پر خبردار کیا اور کہا پہلے سے شائع کیا گیا ایسا تمام مواد فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور میری شناخت استعمال کرتے ہوئے ان میں ترمیم کرنے یا انہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ میری ساکھ کو نقصان پہنچانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔