پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا

 ڈاکٹر ابرار کو ملازمت میں توسیع نہیں ملی، نئے ڈائریکٹر کی جلد تقرری کی جائے گی
 پشاور(آئی این پی )لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات  پر  دو ہفتوں بعد عمل درآمد کر دیا۔ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ناقص کارکردگی کے بجائے مدت ملازمت کے خاتمے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے، نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر جلد تقرری کی جائے گی۔اسپتال کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت پانچ سال بعد آج 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے